کراچی: عید الاضحیٰ پر ادارے ہائی الرٹ

کراچی: عید الاضحیٰ پر ادارے ہائی الرٹ

کراچی: شہر قائد کے داخلی و خارجی راستوں، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات سندھ رینجرز کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ پرحکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ قربانی کی کھالوں کی جمع گاہوں اورترسیل کی بھی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔

سندھ رینجرز کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی یا اسٹریٹ کرائم کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ہر مون سون میں کراچی کا ڈوبنا افسوسناک ہے، گورنر سندھ

ترجمان کے مطابق جبری کھالیں جمع کرنے والوں اورہوائی فائرنگ میں ملوث عناصرکے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لائسنس یافتہ و غیرقانونی اسلحہ، ڈنڈے اورلاٹھیاں لے کرجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسنیپ چیکنگ، موبائل پیٹرولنگ اورموٹرسائیکل گشت کوفعال کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ رینجرز کے ترجمان نے علمائے کرام سے کہا ہے کہ مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں۔

شہر کے مسائل کا حل آئین کے آرٹیکل 140- اے میں ہے، میئرکراچی

ہم نیوز کے مطابق سندھ رینجرز کے ترجمان نے عوام الناس سے بھی کہا ہے کہ وہ اخوت اور بھائی چارگی کی فضا کو قائم رکھیں۔


متعلقہ خبریں