صدر آزاد کشمیر : مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

صدر آزاد کشمیر : مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

مظفر آباد: آزادکشمیرکے صدرسردارمسعود خان نے کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کوعید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید ہم بہت تکلیف دہ حالات میں منا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر :مودی سرکار نے عیدالاضحیٰ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی

ہم نیوز کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے عیدالاضحیٰ کےموقع پرجاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرایک سال سے بدترین محاصرے کا سامنا کر رہا ہے۔

صدر سردارمسعودخان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دوسری طرف ہمیں کورونا وائرس جیسی وبا کا بھی سامنا ہے۔

پاکستان: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر نے اپنے پیغام میں کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان کے  قابض حکمرانوں نے کشمیریوں کو قربانی کے جانوروں کی طرح باندھ کر رکھا ہے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ ہرروز کشمیری نوجوان شہید کیے جا رہے ہیں اور بھارت دیدہ دلیری سے کشمیرکواپنی نوآبادی بنا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، مزید 2 کشمیری شہید

ہم نیوز کے مطابق صدرآزاد کشمیرسردار مسعود خان نے کہا کہ حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہو گا۔


متعلقہ خبریں