افغان فوج نے باب دوستی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، دفتر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: افغان فوج نے 30 جولائی کوچمن بارڈر باب دوستی پر بلااشتعال فائرنگ کی جب کہ پاک فوج نے اپنے دفاع اورمقامی آبادی کے تحفظ کے لیے جوابی فائرنگ کی۔

ایل اوسی پر اشتعال انگیزی: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج نے فائرنگ میں پہل نہیں کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے صورتحال پرقابو پانے کے لیےعسکری اورسفارتی چینلز پر کاوش کیں۔

ہم نیوز کے مطابق افغان اتھارٹیز کی درخواست  پر سرحد تجارت اورپیدل چلنےوالوں کے لیے کھولی گئی تھی۔

’افغانستان کی درخواست پر طورخم اور چمن کے بارڈر ٹرمینل کھول دیئے گئے ہیں‘

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ تجارت کے لیے ہرممکن اقدام کررہا ہے لیکن مخالف عناصر ایسی کوششوں کوسبوتاژ کررہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پربھی پیدل چلنےوالوں کواجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اکھٹا ہونے والوں پر افغان فوج نے بلا جواز فائرنگ کی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق بدقسمت واقعہ میں شہادتیں ہوئیں اور پاکستان میں انتظامی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ انہوں نےکہا کہ بدقسمتی سے افغانستان میں بھی نقصان پہنچا۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان نے واضح کیا کہ اگر افغان فوج فائرنگ نہ کرتی تو اس واقعہ سے بچا جا سکتا تھا۔

افغانستان سے ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار پاکستان میں دہشتگردی کرتی ہیں، اقوام متحدہ

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ہماری تعمیری کاوش کا ویسا ہی جواب ملے گا۔


متعلقہ خبریں