ظالم حکومت عوام کو خودکشی پر مجبور کر رہی ہے، شہباز شریف

فوٹو: فائل


لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید کے موقع  پرعوام پرایک اورپیٹرول بم پھینک دیا گیا، ظالم حکومت عوام کو خودکشی پر مجبور کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے بھی 25 روپےفی لیٹر پیٹرول مہنگا کر چکی ہے، مہنگائی اور بےروزگاری سےعوام پہلے ہی پریشان ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 9 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز

پیٹرول کی قیمت میں تین روپے 86 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت اضافے کے بعد 103 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت اضافے کے بعد 106 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور

اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے 97 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ مٹی کا تیل اب نئی قیمت کے تحت 62 روپے 29 پیسے میں دستیاب ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 62 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

حکومت فی لیٹر پیٹرول پر47روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے، وفاقی وزیر

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج شب 12 بجے سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں