عید الاضحیٰ: قربانی کے جانوروں کو زرداری ہاؤس پہنچا دیا گیا

عید الاضحیٰ: قربانی کے جانوروں کو زرداری ہاؤس پہنچا دیا گیا

کراچی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر قربانی کے جانوروں کو زرداری ہاؤس پہنچا دیا گیا ہے۔

سندھ: قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

ہم نیوز کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پرسنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانوروں کو زرداری ہاؤس لایا گیا ہے۔

قربانی کے لیے زرداری ہاؤس لائے جانے والے جانوروں میں چار اونٹ، 12 بیل اور 12 بکرے شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق زرداری ہاؤس کے منیجر نے جانوروں کو لائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

کراچی: عید الاضحیٰ پر ادارے ہائی الرٹ

ذمہ دار ذرائع کٓے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری عید الاضحیٰ کراچی میں منائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی عید الاضحیٰ کراچی ہی میں منائیں گے۔


متعلقہ خبریں