عید پر بھی ڈاکٹرز خدمت خلق میں مصروف


لاہور: عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر بھی ڈاکٹرز اپنے اہل خانہ سے دور خدمت خلق کرنے میں مصروف ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ سے سبق ہی قربانی اور ایثار کا ملتا ہے اور  سب سے بڑی قربانی یہی ہے کہ یہ دن بھی قوم کے لیئے قربان کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا پیشہ ہی نہیں ہمارا جذبہ ہے جو گھر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ تو ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں  تاہم قوم کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر عمل کر کے اپنا فرض نبھائے تاکہ موذی وباء کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی عید پر ہم نے دیکھا کہ لوگوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جس کا بہت نقصان ہوا۔ ہمیں بہت گرم حفاظتی لباس پہن کر ڈیوٹیز دینا پڑیں، خدارا اس عید پر لوگ حکومتی قوانین پر عملدرآمد کریں۔


متعلقہ خبریں