عید کے موقع پر قومی کرکٹرز کا پوری قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار


لاہور: عید الاضحیٰ کے موقع پر قومی کرکٹرز نے پوری قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں قومی ون ڈے کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی نہیں ٹلا، عوام احتیاط کریں اور ماسک پہنیں۔

لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ اس عید کا پیغام ایثار و قربانی ہے۔ سرفراز نے کہا کہ خوشحال کل کے لیے ہمیں اپنی چھوٓٹی چھوٓٹی خوشیوں کی قربانی دینی پڑے گی۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز عید الاضحیٰ گھر اور گھر والوں سے دور انگلینڈ میں منائی تمام کھلاڑیوں نے ہوٹل کے بائیو سکیور ماحول میں رہتے ہوئے عید گزاری۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصاویر شئیر کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑیوں نے سرفراز احمد کی امامت میں نماز عید ادا کی۔

بعد ازاں کھلاڑیوں نے آپس میں بغل گیر ہو کر ایک دوسرے کو عید مبارک کہا اور گروپ فوٹو بھی لی۔

کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے ہوٹل میں ہی عید کی خوشیاں منائی۔

خیال رہے کہ عید الا ضحیٰ کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچ اور ٹی توئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے۔


متعلقہ خبریں