بھوک، پیاس، دم گھٹنے سے شیر کی ہلاکت ہوئی، رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد: مرغزار چڑیا گھر،شیر اور شیرنی کی ہلاکت،مقدمہ درج

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے منتقلی کے دوران شیر کی ہلاکت کی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شیر کی ہلاکت بھوک، پیاس اور دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق شیر بھوک پیاس سے لاغر ہو چکا تھا، سفر کے دوران شیر کیلئے جگہ انتہائی کم تھی جب کہ خون نکلنے کی وجہ سے اس کے پھیپھڑوں کا رنگ سرخ کالا ہوچکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شیر کو کھانا دیا گیا نہ ویکسین، پھیپھڑوں اور معدے میں سوجن بھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دوران سفر مناسب جگہ نہ ملنے سے شیر کا دم بھی گُھٹا۔ بچانےکیلئےتھراپی کی گئی لیکن شیر جانبر نہ ہوسکا۔

یاد رہے کہ 30 جولائی کو اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ببر شیر اور شیرنی ہلاک ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں