’یوم استحصال‘ کی مناسبت سے  آئی ایس پی آر کا نیا گانا ریلیز

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم استحصال 5 اگست کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کر دیا ہے۔

پہلی بار ایک کشمیری کسی بھی گانے کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، گانے کا ٹائٹل ’جا چھوڑ دے میری وادی‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طبی عملے کی رہنمائی کیلئے آئی ایس پی آر نے دستاویزی فلم تیار کر لی

آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کردہ گانے کا آغاز گھڑی کی آواز سے ہو تا ہے جو پچھلے 365 دِنوں کی یاد دلاتی ہے۔

کشمیری 5 اگست 2019 سے بھارتی فورسز کے محاصرے میں ہیں اور 365 دنوں میں کشمیریوں کو بد ترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

بھارت بینائی تو چھین سکتا ہے مگر خواب نہیں، بھارت کشمیریوں کو جَبر کا نشانہ تو بنا سکتا ہے لیکن جذبہ آزادی کو مات نہیں دے سکتا۔

کشمیری تنگ آچکے ہیں  اور دُنیا کی توجہ کے منتظر ہیں، کشمیر ی اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کے منتظر ہیں۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیریوں کے لئے حقِ خود ارادیت کا وعدہ کیا گیا ہے۔

کشمیریوں کی آزادی کی یہ چیخ بھی دُنیا کے ایوانوں میں پہنچے گی، ایک دن کشمیری اپنی آزادی کا حق لے کر رہیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘آئی ایس پی آر ایک ٹوئٹ کر دے تو بھارتی فوج کی نیندیں اڑ جاتی ہیں ’

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہائی وے کا نام سرینگر ہائی وے رکھا جائے گا اور ابھی ہماری نظر سرینگر پر ہے۔ سری نگر ہائی وے ہمیں کشمیر تک لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کشمیریوں نے کرب میں گزارا ہے لیکن اب ہم دنیا سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق عملی کام دیکھنا چاہتے ہیں باتیں نہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خوداردایت کی فتح تک ساتھ ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیر کی شناخت چھیننے کی کوشش کی اور آر ایس ایس بھارتی حکومت نے کشمیر کو ضم کرنے کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت نے کشمیریوں کا جھنڈا چھینا ان کا تشخص مٹانے کی کوشش کی تاہم پاکستان کشمیریوں کے ساتھ پہلے بھی کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہائی وے کا نام سرینگر ہائی وے رکھا جائے گا اور ابھی ہماری نظر سرینگر پر ہے۔ سری نگر ہائی وے ہمیں کشمیر تک لے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بھی آئی ایس پی آر کی کارکردگی کا اعتراف کر لیا

متعلقہ خبریں