ڈیرہ غازی خان: کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر عام آدمی کو دھوکا دیا گیا، عثمان بزدار

فائل فوٹو

لاہور:  ڈیرہ غازی خان پولیس نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کلیم اللہ قریشی کو دراہمہ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سے فوری رپورٹ طلب کرلی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کا علاج معالجے کرانے کی ہدایت بھی کردی تھی۔

مزید پڑھیں: سات سالہ بچی سےمبینہ زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

انہوں نے ہدایت کی کہ بچی پر تشدد کے ذمہ دار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ بچی کے علاج معالجے کیلئے تمام تر سہولتیں مہیا کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ بچوں پرتشدد ہرگز قابل برداشت نہیں،۔ کمسن فرزانہ پرتشدد کرنے والے کو قانون کے مطابق سزادی جائےگی۔ کمسن فرزانہ پرتشدد انتہائی تکلیف دہ ہے،انصاف ہوگا۔

 

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز