کراچی میں آج رات تک تمام آلائشیں اٹھالی جائیں گی، سعید غنی


کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مکمل کچرا اٹھانےمیں ناکام رہا۔ کوشش ہے آج رات تک شہر قائد سے تمام آلائشیں اٹھا لی جائیں۔

میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ رات گئے آلائشیں اٹھانے کا کام جاری رہا۔ میئر کراچی نے تجویز دی تھی پہلے سے موجود کچرا اٹھایاجائے چند مقامات سے آلائشیں نہ اٹھائی جاسکیں۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ چند مقامات پر مشینری کی کمی کی شکایات آئی ہیں۔ ضلع ایسٹ اور ساوَتھ میں صورتحال بہتر ہے۔ ۔ زیادہ تر شکایات ضلع ویسٹ سے آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی بارش: چھتیں گرنے سے 4 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بروقت میٹنگز کیں۔ کچرا اٹھانے کا آپریشن چند گھنٹے میں ختم ہوجانا چاہیے تھا۔ اداروں میں جوخامیاں ہیں اس کودورکرنےکی ضرورت ہے۔ ادارے بند نہیں ہوتے بلہ ادارے ٹھیک ہوتے ہیں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ جب لوگ برابھلا کہتے ہیں تو ساراوزن سندھ گورنمنٹ کی طرف جاتاہے۔ مسائل کو ہم نے ملکرکرحل کرناہے۔ اچھی بات ہےسعیدغنی نے یہ مانا کہ اداروں کی بھی غلطیاں ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ واٹربورڈ کا کوئی رسپانس نہیں،کوئی فون نہیں اٹھاتا۔ اداروں کوٹھیک کرناہوگا۔ ناصرشاہ کی ہدایات پربھی عمل نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں