بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


نئی دہلی: بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پرامیت شاہ کواسپتال منتقل کردیاگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندے زبان میں لکھے گئے اپنے پیغام امیت شاہ نے کہا کہ کورونا کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر میں اپنا ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ مثبت آَئی۔

امیت شاہ کا مزید کہنا ہے کہ میری طبعیت ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹروں کے مشورے پر مجھے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان تمام لوگوں سے گزارش ہے جو پچھلے کچھ دنوں سے مجھ سے رابطے میں رہے ہیں وہ خود کو الگ کریں اور اپنا ٹیسٹ کراوئیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی شہری نے کورونا سے بچاؤ کیلئے سونے کا ماسک بنوا لیا

خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ان کے تمام فیملی ممبرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا، جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

بھارتی فلم نامور اسٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق  کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکام نے ان گھر والوں اور اسٹاف کا بھی ٹیسٹ لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہے اور 37 ہزار چار سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں