پاکستان نے کورونا پر 80 فیصد تک قابو پایا، امریکی جریدہ


امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستان کی جانب سے کورونا پرقابو پانے سے متعلق اقدامات پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے دو ماہ قبل تیزی سے پھیلتے کورونا پر80 فیصد تک قابوپایا۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دوماہ میں ملک کے اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں خاطرخواہ کمی آئی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں وینٹی لیٹرز پرموجودمریض ایک ماہ میں نصف سے بھی کم ہوئے۔ پاکستان کے ہمسائے بھارت اور ایران بدستورکورونا سے بری طرح متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ جیسا وسائل سے مالامال ملک بھی کورونا سے بدستورنبردآزماہے، امریکہ میں 47لاکھ  کورونا کے مریض ہیں، اموات کی تعدادایک لاکھ57ہزارتک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی ادارہ صحت کی وارننگ کے برعکس لاک ڈاوَن کی مخالفت کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاوَن کے اثرات کو سنگین اور خطرناک قراردیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزمیں نمایاں کمی کے باوجود مکمل کامیابی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ عیدالاضحیٰ اورآنے والے محرم میں ابھی احتیاط کرنا ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں پاکستان کافوری لاک ڈاوَن کورونا کے پھیلنے کو روکنے کا سبب بنا۔ رمضان کے آخرمیں نرمی اورعیدالفطر پرمیل جول سے وائرس دوبارہ تیزی سے پھیلا۔

پاکستانی صحت حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے سے لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر زیادہ سختی سےعمل کیا۔ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی کےمثبت اثرات مرتب ہوئے۔


متعلقہ خبریں