ڈی آئی خان میں بچے کی گمشدگی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس

محمود خان (mehmood khan)

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کی گمشدگی کا نوٹس ہوتے ہوئے آئی جی پولیس کو فوری طور پر بچے کی تلاش کا حکم  دے دیا۔

وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا نے آئی جی کو واقعہ کی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ عید کے دن لاپتہ ہونے والے بچے کے والد کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ محمودخان نے بچے کے والدین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ بچوں کوتحفظ دیناہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈیرہ غازی خان پولیس نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے ملزم کلیم اللہ قریشی کو دراہمہ سے گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف انکوائری شروع کردی تھی۔

مزید پڑھیں: سات سالہ بچی سےمبینہ زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سے فوری رپورٹ طلب کرلی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کا علاج معالجے کرانے کی ہدایت بھی کردی تھی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بچی پر تشدد کے ذمہ دار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ بچی کے علاج معالجے کیلئے تمام تر سہولتیں مہیا کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ بچوں پرتشدد ہرگز قابل برداشت نہیں،۔ کمسن فرزانہ پرتشدد کرنے والے کو قانون کے مطابق سزادی جائےگی۔ کمسن فرزانہ پرتشدد انتہائی تکلیف دہ ہے، انصاف ہوگا۔


متعلقہ خبریں