بھکر سے دو میبنہ دہشتگرد گرفتار

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی شہری کو ہراساں کرنے کی کوشش

فوٹو: ہم نیوز


بھکر:  کاؤنٹر ٹیراررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے ضلع بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویِ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  گرفتارہونے والوں میں آصف محمود اور محمد یونس شامل ہیں۔ گرفتاردہشتگردوں سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اورکیش بک برآمد کرلی گئی۔

خیال رہے کہ 31 جولائی کو پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاؤنٹر ٹیراررزم ڈیپارٹمنٹ نے 5 دہشت گرد مارے تھے۔

پولیس کے مطابق راجن پور کے علاقے عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 10 سے 15 کلو گرام وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

خیال رہے کہ جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کا ‘کچے کا علاقہ’ تقریبا چالیس کلومیٹر لمبی اور پندرہ کلومیٹر چوڑی پٹی پر مشتمل ہے جو شروع سے ہی ڈاکوؤں کی جنت رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں راجن پور میں دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید

اس علاقے میں پولیس نے غلام رسول عرف چھوٹو گینگ کے خلاف درجنوں آپریشن کیے۔ تین سال قبل پولیس نے بکتر بند گاڑیوں سے سکھانی گینگ کا گھیراؤ کیا اور ان کے سارے ٹھکانے تباہ کر دیئے تھے۔

ضلع راجن پور تین صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر موجود ہے جہاں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی عام ہیں۔

دریائے سندھ یہاں بہت چوڑائی میں ہے اور اس میں کئی چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں جہاں جرائم پیشہ افراد اکثر اپنا ٹھکانہ بنائے رکھتے ہیں۔

ڈاکوؤں کے گروہ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو مزاری کا تعلق بھی اسی علاقے سے تھا اور یہ کئی برس سے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے جب کہ پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کیا گیا۔

تین سال قبل2017 میں بھی ڈاکوؤں نے اس علاقے پولیس چوکی پر حملہ کر کے 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا۔ پولیس نے اپنے ساتھیوں کو بازیاب کرانے کیلئے علاقے میں آپریشن کیا تھا۔


متعلقہ خبریں