وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم کی زیرصدارت ہو گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کی منظوری دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حزب اختلاف کی شدید ہنگامہ آرائی

پاکستان کے آفیشل نقشہ کی تیاری اور اجرا کی منظوری بھی ایجنڈا کا حصہ اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی پر بریفنگ بھی ایجنڈا میں شامل۔

وزیر اعظم عمران  خان کی زیر صدارت اجلاس میں میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو ایجنڈا کا حصہ ہے جب کہ کابینہ کو اقتصادی ترقی اور معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس: نیاپاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی کیلئے مارک اپ سبسڈی کی منظوری

ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی، وزارت آئی ٹی کے ماتحت یوایس ایف کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کے تحفظ کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے چیئرمین کی تقرری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ

قومی انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے آر پی ٹی، ایریل ورک اور چارٹر لائسنس کی تجدید اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں، کابینہ پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ روات کے چارٹر کی منظوری بھی دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں