ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی برائے صحت تعینات


اسلام آباد: ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت تعینات کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی صحت ہوں گے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کو ڈاکٹر ظفر مرزا کی جگہ معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کرونا وائرس پر وزیراعظم کے فوکل پرسن بھی ہیں۔

یاد رہے کہ 29 جولائی کو وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ڈاکٹر مرزا نے کہا تھا وہ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر پاکستان آئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کوچھوڑ کر پاکستان آئے تھے اور انہوں نے اس ملک کے لیے محنت اور ایمانداری سے کام کیا۔

ظفرمرزا  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، مطمئن ہوں کہ کورونا کیسز میں کمی کےدوران استعفیٰ دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے کورونا پر 80 فیصد تک قابو پایا، امریکی جریدہ

حکومت نے اپریل2019 کو ماہر صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا کو بطور وزیر مملکت برائے صحت تعینات کیا تھا۔ وہ عالمی ادارہ صحت میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے ریجنل آفس میں بطور ہیلتھ سسٹم ڈویلپمنٹ کے فرائض سرانجام دییے تھے۔

حکومت نے18 جولائی کو وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثے پبلک کیے تھے جس کے بعد حزب اختلاف کی جانب سے ان کے استعفوں کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

معاونین خصوصی کے اثاثے اور شہریت پبلک ہونے کے بعد ملک میں ایک بحث چھڑ گئی تھی کہ اگر دہری شہریت رکھنے والا رکن قومی اسمبلی نہیں ہوسکتا تو کابینہ کا حصہ کیسے بن سکتا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے دہری شہریت رکھنے والے معاونین خصوصی سے استعفوں کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

اپوزیشن کی جانب سے دہری شہریت رکھنے والے معاونین خصوصی سے استعفوں کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ وزیر اور مشیران کی دہری شہریت کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا تھا کہ جمہوری روایات میں عوام کے منتخب نمائندوں کی حیثیت افضل ہوتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں