ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی 


گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ دسویں جماعت کا طالب علم نہر اوجلہ پر ٹک ٹاک بنواتے ہوئے پانی کی نذر ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق نہر اوجلہ میں ڈوبنے والا نوجوان 18 سالہ کلیم بٹ گوجرانوالہ کے پوش علاقے واپڈا ٹائون کا رہائشی ہے اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے نہر پر آیا تھا،کلیم بٹ ٹک ٹاک بنواتے ہوئے اچانک تیزلہروں کی نذر ہو گیا۔

ریسیکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاش کی تلاش کےلیے آپریشن شروع کردیا، تاہم نہر میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسیکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق  نہر اوجلہ کو بمبانوالہ ہیڈ سے بند کروا کر پانی کم بھی کیا جا رہا ہے تاکہ ریسکیو آپریشن میں مدد مل سکے۔

مزید پڑھیں: اسلام کو ٹک ٹاک سے کوئی خطرہ نہیں ہے، فواد چوہدری

خیال رہے کہ ا سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پب جی اور  بیگو پر سے پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی اے اور پراکسیما بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ (پی بی) کے قانونی نمائندوں کے مابین پب جی سے متعلق اجلاس ہوا تھا اور پراکسیما بیٹا (پی بی) کے نمائندوں نے گیمنگ پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے پی ٹی اے کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب پر اتھارٹی کو آگاہ کیا۔

پی ٹی اے نے پی بی کے اختیار کردہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمپنی کے نمائندے نے پی ٹی اے کے تاثرات کا خیرمقدم کیا۔ کمپنی نے یقین دلایا کہ پی ٹی اے کے خدشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ کمپنی نے پی ٹی اے سے پب جی پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق بیگو سے کامیاب روابط  کے پیش نظر پی ٹی اے نے پابندی اٹھانے کا فیصہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ بیگو کو بلاک  کیا تھا اور ٹک ٹاک کو بھی آخری وارننگ جاری کردی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں