حکومت کا 5 اگست کے حوالے سے خصوصی ڈاک ٹکٹ کے اجرا کا اعلان


اسلام آباد: حکومت نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کے دن خصوصی ڈاک ٹکٹ کے اجرا کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں وزیر مواصلات مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ 5 اگست کو بھرپورطریقے سے یوم استحصال منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف تقاریب اور ریلیوں کے ذریعے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھایا جائےگا۔ 5 اگست ہماری تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ عوام 5اگست کو بھرپور اندازمیں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

شبلی فراز نے کہا کہ دنیا کو بتایا جائے کہ کشمیری تنہا نہیں، پاکستانی قوم ساتھ کھڑی ہے۔ 5اگست کو مودی کے یکطرفہ اقدام کوایک سال مکمل ہوجائے گا۔

مراد سعید نے کہا کہ 5اگست کی مناسبت سے ڈاک ٹکٹ پوری دنیا میں جائے گا۔ وزیراعظم نے جس اندازمیں کشمیرکا مسئلہ لڑا، اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ وزیراعظم کے اقدامات کے باعث دنیا میں مسئلہ کشمیر دوبارہ اجاگر ہوا۔

مزید پڑھیں: ’یوم استحصال‘ کی مناسبت سے  آئی ایس پی آر کا نیا گانا ریلیز

مراد سعید نے کہا کہ عالمی اداروں نے بھی بھارتی اقدامات پر تنقید کی۔ خصوصی ڈاک ٹکٹ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اجاگر کیے گئے ہیں۔ ٹکٹ میں زنجیر سے مراد پوری دنیا کو کشمیر سے کاٹنا ہے۔ ڈاک ٹکٹ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہید کشمیریوں کو سبز ہلالی پرچم میں دفنایاجاتا ہے۔کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ ہے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔ عز م کرتے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان۔کشمیر کی آزادی تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کہا کہ میں کشمیر کا سفیر بنوں گا۔ وزیراعظم نے یو این جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائی۔ سلامتی کونسل میں 2بار مسئلہ کشمیر پر بات ہونا ہماری کامیابی ہے۔ کشمیریوں کی آواز دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ خصوصی ٹکٹ یادگاری ہوتے ہیں جو اہمیت کو اجاگر اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں