کراچی: ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

کراچی: ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

کراچی: شہر قائد میں ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کو دوبارہ محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور کےشہری خبردار ہوجائیں،ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا منصوبہ زیر غور

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آنے والے افراد کو ایک دن قبل ٹوکن نمبر لینا ہو گا۔

اس ضمن میں ذرائع کے مطابق ٹوکن ویب سائٹ یا موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔

سندھ کابینہ نے سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی

ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی جی قمر زمان کا کہنا ہے کہ عوام بنا ٹوکن کے لائسنس برانچ میں آنے کی زحمت نہ کریں۔

ڈی آئی جی قمر زمان کے مطابق لائسن برانچوں میں آنے والے افراد کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور دستانے پہنیں۔

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں کی رجسٹریشن پرپابندی

ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی جی نے واضح کیا ہے کہ لائسنس برانچوں میں صرف امیدواران کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

ڈی آئی جی قمر زمان کا کہنا ہے کہ نزلہ، کھانسی اور سانس کی تکالیف میں مبتلا افراد کو لائسنس برانچوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی اس لیے ایسے افراد بھی آنے کی زحمت نہ کریں۔

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان یا دشوار؟

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کو 23 مارچ 2020 کو بند کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں