خیبرپختونخوا میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صرف 30 نئے کورونا کیسسز رپورٹ ہوئے۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 6 کورونا مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1208 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 34ہزار253 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 24گھنٹےکے دوران 135 کورونا مریض صحت یاب  ہوگئے۔ خیبر پختونخوا میں اب تک29ہزار150کورونامریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ 82 لاکھ سے زائد افراد متاثر

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار 860 ہوگئی ہے۔ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 575 اموات ہوئیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹے کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پشاور میں کورونا کے 10407 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 984 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 80 ہزار 29 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 48 ہزار 873 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 172 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 26 ٹیسٹ کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 21 ہزار 196 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 486 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 223 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 774، اسلام آباد 15 ہزار 76، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 93، گلگت بلتستان دو ہزار 180 اور پنجاب میں 93 ہزار 197 کورونا مریض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پھیلاوَ کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں، اسدعمر

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 148، سندھ میں 2 ہزار 224، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 202، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے


متعلقہ خبریں