گوجرانوالہ: 24 گھنٹوں میں کورونا کے 17 نئے کیسز رپورٹ

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

گوجرانوالہ: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں گوجرانوالہ ریجن میں 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا

ہم نیوز نے محکمہ صحت پنجاب کے حوالے سے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ ریجن میں کورونا مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار 872 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ ریجن میں کورونا کے مجموعی  مریضوں کی تعداد اس وقت تین ہزار 493 ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس وقت گجرات میں 2205، سیالکوٹ میں  2134، حافظ آباد میں 530 کورونا کے مریض موجود ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ 82 لاکھ سے زائد افراد متاثر

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منڈی بہاؤ الدین میں 347 اور نارووال میں 163 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

ہم نیوز نے محکمہ صحت پنجاب کے فوکل پرسن کے حوالے سے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ ریجن میں 8040 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 330 نئے کیسز رپورٹ

محکمہ صحت پنجاب کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ ریجن میں کورونا وائرس سے 211 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں