سندھ میں کورونا کے مزید 219 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

کراچی: سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 219 کورونا کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ21 ہزار705 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے 24 گھنٹے میں دو اموات ہوئیں۔صوبے میں اموات کی تعداد 2226 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 365 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبک 64وینٹی لیٹرپرہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں گھنٹے میں 95 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کوروناکیسزکی تعداد 86ہزار 595ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی میں 34، ضلع شرقی 29 ، ضلع کورنگی میں9، ضلع وسطی11، ضلع ملیر10 اور ضلع غربی میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 984 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 80 ہزار 29 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 48 ہزار 873 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 172 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 26 ٹیسٹ کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 21 ہزار 196 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 486 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 223 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 774، اسلام آباد 15 ہزار 76، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 93، گلگت بلتستان دو ہزار 180 اور پنجاب میں 93 ہزار 197 کورونا مریض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پھیلاوَ کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں، اسدعمر

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 148، سندھ میں 2 ہزار 224، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 202، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔


متعلقہ خبریں