پی آئی اے: جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 28 ملازمین فارغ

پی آئی اے کا طیارہ وزن کے حساب سے نیلام

پی آئی اے


اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 28 ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے۔

پی آئی اے: امریکہ نے فضائی آپریشن پر پابندی عائد کردی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات پی آئی اے کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

پی آئی اے ترجمان نے مختلف نوعیت کی بے ضابطگیوں میں ملوث پانے جائے والے ملازمین کے خلاف کی جانے والی محکمہ جاتی کارروائیوں پر منبی رپورٹ جاری کی ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بنا کسی اطلاع کے کافی عرصے سے غیر حاضر 27 ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

جعلی لائسنس یافتہ پائلٹس، اہلکار فوجداری مقدمات کا سامنا کریں گے، غلام سرور

ہم نیوزنے پی آئی اے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشتبہ لائسنس کے حامل پانچ کپتانوں کو بھی ملازمت سے فارغ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے غبن میں ملوث پائے جانے والے دو ملازمین کو نکالا ہے جب کہ نا اہلی کی بنیاد پر ایک ملازم کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چارایسے ملازمین کی تنزلی کی گئی ہے جنہوں نے کام سے انکار کیا تھا جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے تین ملازمین کے انکریمنٹس میں کٹوتی کی گئی ہے۔

مالی خسارہ: پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اچھی کارکردگی کے حامل 13 ملازمین کو تعریفی اسناد بھی دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں