کورونا سے نمٹنے کا کوئی جادوئی حل نہیں، سربراہ عالمی ادارہ صحت

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارے پاس کورونا سے نمٹنے کا کوئی جادوئی حل نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین حاصل کرنے کا کوئی جادوئی طریقہ نہیں ہے تاہم کورونا ویکسین بنانے کے لیے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد کورونا ویکسین فیز تھری میں داخل ہو چکی ہیں اور ہمیں امید ہے بہت سی ویکسین ایسی ہوں گی جو کورونا سے محفوظ رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں کینسر کے علاج کیلئے بچھو پر تحقیق کرنے والا پاکستانی اسکالر

سربراہ عالمی ادارہ صحت نے ہدایت کی کہ دنیا بھر کے شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں۔

گزشتہ ہفتے امریکی سائنسدان انتھونی فاوچی نے دسمبر تک کورونا وائرس کی ویکسین کے آنے کی امید ظاہر کی ہے۔

ڈاکٹرانتھونی فاوچی کا کہنا تھا کہ دسمبرتک کسی ایک ویکسین کومحفوظ قرار دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج برآمد

ان کا کہنا تھا کہ 2021 کے کچھ  ماہ تک ویکسین تمام لوگوں کے لیے میسر نہیں ہو گی تاہم 2021 کے کچھ  ماہ بعد کورونا ویکسین وسیع  پیمانے پر دستیاب ہو گی۔

ڈاکٹر انتھونی فاوچی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی حالیہ کورونا پریس کانفرنس سے خوش ہوں۔


متعلقہ خبریں