نظر کو دھوکا دینے والی تصویر


انٹرنیٹ پر آئے روز کچھ نہ کچھ ایسا وائرل ہو ہی جاتا ہے جس کو ایک نظر دیکھ کر انسانی آنکھ بھی دھوکا کھا جاتی ہے۔

اس وقت جو تصویرانٹرنیٹ پر وائرل ہے اس کے معاملے میں صارفین کی رائے دو گروپوں میں تقسیم ہے اور مسائل کو حل کرنے والے بڑے بڑے ماہرین بھی متفق نہیں ہیں۔

سرمئی رنگ کی اس تصویر میں چھوٹے چھوٹے چکور خانے بنے ہوئے ہیں۔ اگر کمپیوٹر کے ماؤس کو اوپر یا نیچے کی جانب سکرول کریں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے تصویر حرکت کر رہی ہے لیکن اگر ویسے دیکھیں تصویر ساقط نظر آتی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین میں کچھ کا کہنا ہے کہ اس تصویر کا فارمیٹ گیف ہے جس کے باعث یہ حرکت کرتی ہے جب کہ کچھ صارفین اس  کو نظر کا دھوکا قرار دے رہے ہیں۔

تصویر کو اس تحریر کیساتھ اپ لوڈ کیا گیا ہے’یہ گیف تصویر نہیں ہے‘۔ اس تحریر کا مقصد یہ بتانا ہے کہ یہ تصویر بالکل بھی حرکت نہیں کر سکتی۔

سرمئی رنگ کے بیک گراؤنڈ پر چکور سائز کے ڈبے بنائے گئے ہیں اور ہر ڈبے کے درمیان یکساں فاصلہ ہے۔ چاروں کناروں سے یکساں فاصلے کے بعد کچھ جگہ خالی چھوڑی گئی ہے۔

سرمئی رنگ کی اس تصویر کے مرکز میں تقریبا چالیس سرمئی ڈبوں پر مشتمل ایک اور ڈبہ بنایا گیا ہے۔ ایک صارف نے مرکزی ڈبے کے متعلق لکھا کہ اس کو90 ڈگری پر گھمایا گیا ہے جس کے باعث ماؤس اوپر نیچے کرنے سے ایسا لگتا ہے کہ تصویر حرکت کر رہی ہے۔

صارف نے لکھا حقیقت میں تصویر بالکل ساقط ہے لیکن اس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ماؤس اوپر یا نیچے کرنے کیساتھ انسانی دماغ اس کو صحیح طرح پروسیس نہیں کر سکتا۔ کیونکہ تمام ڈبے اور ان کے درمیانی فاصلے کا رنگ یکساں یعنی سرمئی ہے۔

کچھ صارفین نے تجویز دی ہے اگر90 ڈگری پر گھمائے گئے درمیانی ڈبے کو واپس اپنی جگہ رکھ کر دیکھیں تو تصویر ساقط ہی نظر آئے گی۔


متعلقہ خبریں