ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل رکا نہیں، وزیر اعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل بند نہیں ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل سست ضرور ہوا ہے تاہم ثالثی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ہم سب کوششیں کر رہے ہیں اور پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ایران اور سعودی عرب کے مابین فوجی تصادم کا راستہ روکنے کی پوری کوشش کی جس میں ہم کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی مدد جاری رکھے گی، وزیر اعظم

عمران خان نے یہ ثالثی کوششیں اس وقت کی تھیں، جب خلیج فارس کے علاقے میں تیل کی صنعت سے جڑے مفادات پر حملے کیے گئے تھے، جن کا امریکا نے الزام ایران پر عائد کیا تھا۔ ان حملوں کا نتیجہ ایران اور سعودی عرب کے مابین شدید کشیدگی کی صورت میں بھی نکلا تھا۔


متعلقہ خبریں