ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس:آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی



اسلام آباد: احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں سابق صدرآصف علی زرداری پرفرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 7 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے آصف زرداری کی ریفرنس خارج کرکے بری کرنے کی درخواست پر قومی احتساب بیورو(نیب) سے جواب طلب کرلیا ہے۔

گزشتہ سماعت پرعدالت حکم دیا تھا کہ قومی احتساب بیور(نیب) بلاول ہاؤس میں ویڈیو لنک کا انتظام کرے۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کے شریک ملزم اشفاق لغاری کو اشتہاری قرار دے کرمقدمہ الگ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں نوڈیرو ہاؤس کےانچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ندیم بھٹو سے تفتیش کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی کےغیرقانونی ٹھیکےدیئےگئے، ٹھیکوں کے نتیجے میں رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ندیم بھٹوکےاکاؤنٹس میں آتی رہی اور ندیم بھٹو اس رقم سےنوڈیرو ہاؤس کا انتظام چلاتے رہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیسز کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ سندھ بینک کرپشن کیس میں یونس قدوائی کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہے۔ نیب نے عدالت کا آگاہ کیا کہ یونس قدوائی کے بیرون ملک فرار سے متعلق ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ سمیت 8 ملزمان کی درخواست بریت پر فیصلہ 7 ستمبر تک موخر کردیا ہے۔ عدالت نے 7 ستمبر تک مفرور ملزم یونس قدوائی کا سفری ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں