افغان صدر اشرف غنی کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ


اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کو کورونا وائرس سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار پاکستان میں دہشتگردی کرتی ہیں، اقوام متحدہ

عمران خان نے اشرف غنی کو بتایا کہ کورونا وائرس سے لوگوں کی زندگیاں محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ روزگار اور معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے پر توجہ دی گئی۔

اس موقع پر افغان امن عمل کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن خطے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان دھڑوں میں بات چیت جلد شروع ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’افغانستان کی درخواست پر طورخم اور چمن کے بارڈر ٹرمینل کھول دیئے گئے ہیں‘

دونوں رہنمائوں نے خطے میں امن او امان برقرار رکھنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی اور مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔


متعلقہ خبریں