آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی صورتحال اور امن واستحکام کے عوام تک اثرات پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے درپیش چیلنجز کے ساتھ آگے بڑھنے کے مواقعوں پر بات کی اور مختلف تجاویز دینے پر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے سابق جرنلز میں جہانگیرکرامت، احسن سلیم حیات، جنرل (ر)طارق مجید، جنرل (ر) راشد محمود اور جنرل (ر) راحیل شریف شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل رکا نہیں، وزیر اعظم عمران خان

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے استقبال کیا۔

اس سے قبل غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل سست ضرور ہوا ہے تاہم ثالثی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ہم سب کوششیں کر رہے ہیں اور پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ایران اور سعودی عرب کے مابین فوجی تصادم کا راستہ روکنے کی پوری کوشش کی جس میں ہم کامیاب رہے۔


متعلقہ خبریں