انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستان کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستان کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان

فائل فوٹو


لندن: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کے اعلان کر دہ 16 رکنی اسکواڈ کے کپتان اظہر علی ہوں گے جبکہ ٹیم میں بابر اعظم، اسد شفیق، شان مسعود، محمد رضوان،عابد علی، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور یاسرشاہ شامل ہیں۔

پہلے ٹیسٹ اسکواڈ میں امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، شاداب خان، سہیل خان، سرفراز احمد اور فواد عالم بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پانچ اگست سے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں لمبی چھلانگ لگانے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل

تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں جو رووٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز شامل ہیں۔ زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔


متعلقہ خبریں