آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا وزیر تعلیم پنجاب سے استعفیٰ کا مطالبہ

نجی اسکولز کو اپنا نصاب پڑھانے سے نہیں روکا، مراد راس

فائل فوٹو


لاہور: صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم پنجاب سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، سول سوسائٹی بھی چاہتی ہے کہ ان کے بچے اسکولز میں جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ اسکولز میں کچھ بلیک میلر عناصر موجود ہیں، مراد راس

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ بچوں کو آن لائن تعلیم کا لالی پاپ دیا گیا، حکومت کو ایس او پیز بنا کر دیے لیکن ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 لاکھ اساتذہ عارضی بے روزگار ہوچکے ہیں، 15اگست سے ایس او پیزکے تحت اسکولز کھولے جائیں۔

صدر آل پاکستان  پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار اسکول کھولے جاسکتے ہیں، نہم اور دہم کی کلاسوں کو زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے ان کو بھی کھولا جاسکتا ہے۔

کاشف مرزا نے کہا کہ حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں، جہاں حکومت کہے گی اسکول کھولے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی چیف جسٹس سے اسکول کھلوانے کی درخواست

صدر کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ اب ہتھکڑیوں کے لیے تیار ہیں، ہم جیلوں میں جانے کو بھی تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں