سراج قاسم تیلی کا کراچی کو اگلے 5سال کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ


کراچی : چیئرمین بی ایم جی سراج قاسم تیلی نے کراچی کو اگلے 5 سال کے لیے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کو بہتر بنانا ہے تو 5 سال تک فوج کو سونپ دیا جائے،  فوج کی نگرانی میں شہر کے انفرااسٹرکچرو دیگر مسائل کا حل ممکن ہے۔

سراج قاسم تیلی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا کراچی کو صاف ستھرا کرنے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، طویل عرصے بعد وفاقی حکومت کا کراچی کیلئے کچھ اچھا کرنا خوش آئند ہے۔

کراچی: این ڈی ایم اے نے نالوں کی صفائی شروع کر دی

انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کے آغاز کو صرف 2دن میں ہی نتائج نظرآرہےہیں، این ڈی ایم اے، ایف ڈبلیو او کی سخت محنت کی وجہ سے فرق صاف ظاہر ہے۔


متعلقہ خبریں