فی تولہ سونا مزید 400 روپے مہنگا

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: کراچی کے صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 343روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 6ہزار224روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ 27 جولائی کو مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت پنتیس سو روپے اضافے کےبعد ایک لاکھ چوبیس ہزار تین سو روپے ہوگئی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت تین ہزار روپے اضافے کےبعد ایک لاکھ چھپن ہزار روپے ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سونے کی بڑی چھلانگ، فی تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے کا ہوگیا

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ دو ہفتے سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور وہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تازہ ترین اضافے کے بعد 1920.9 ڈالرز فی اونس  ہیں جو کہ ستمبر 2011 کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے


متعلقہ خبریں