انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا


کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن  کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر167.46 روپے سے بڑھ کر167.64روپے پربند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے اضافے کے بعد 167 روپے کا ہو گیا تھا۔

دوسری جانب کراچی کے صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 343روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 6ہزار224روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی بڑی چھلانگ، فی تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے کا ہوگیا

یاد رہے کہ 27 جولائی کو مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت پنتیس سو روپے اضافے کےبعد ایک لاکھ چوبیس ہزار تین سو روپے ہوگئی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت تین ہزار روپے اضافے کےبعد ایک لاکھ چھپن ہزار روپے ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ دو ہفتے سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور وہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تازہ ترین اضافے کے بعد 1920.9 ڈالرز فی اونس  ہیں جو کہ ستمبر 2011 کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے

 


متعلقہ خبریں