مظفرگڑھ: مسافر وین اور کار میں تصادم، 6 مسافر جاں بحق

1122

جھنگ: جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں جھنگ روڈ پر مسافر وین اور کار میں تصادم کے باعث 6 مسافر جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسافر وین اور کار میں تصادم کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

خانپور: مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم، سات افراد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خانپور کےعلاقے ظفر آباد میں شاہراہ پاکستان پر مسافر وین اور ٹرک کے درمیان بد ترین تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ظفر آباد کے نزدیک پیش آیا جہاں اوچ شریف سے صادق آباد جانے والی مسافر ویگن ہائی ایس کا ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو گئی اور دوسری طرف صادق آباد سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

عینی شاہدین کے مطابق اوور سپیڈ کے باعث حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر وین میں سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں