سندھ میں کورونا سے مزید 5 اموات رپورٹ

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ میں کورونا وبا سے مزید 5 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 231 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا کے مزید 311 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 22ہزار16ہوگئی،

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا کے 356 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 57مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کورونا کے مزید 201 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 86ہزار708ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 999 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 80 ہزار 461 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 49 ہزار 397 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 65 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 31 ہزار 955 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 705 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 253 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 777، اسلام آباد 15 ہزار 95، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 97، گلگت بلتستان دو ہزار 198 اور پنجاب میں 93 ہزار 336 کورونا مریض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پھیلاوَ کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں، اسدعمر

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 153، سندھ میں 2 ہزار 226، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 208، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے


متعلقہ خبریں