یوم استحصال کشمیر: صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا

سینیٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور

فوٹو: فائل


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ سینیٹ کا اجلاس یوم استحصال کشمیرسے متعلق طلب کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے سرکاری نقشے میں شامل کر دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی خصوصی خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کے طلب کیے جانے والے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما بحث میں حصہ لیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں پاکستان اورآزاد کشمیر کے جھنڈے بھی ایوان میں رکھے جائیں گے۔

بھارت کو احتجاج کا خوف: سری نگر میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان

بھارت نے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی ریاست کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے تحفظ دینے والے آئین کے دو آرٹیکل 370 اور 35-اے کا خاتمہ کردیا تھا۔

بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت آر ایس ایس کی پروردہ بی جے پی کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے آئین کے دونوں آرٹیکل کے خاتمے کے ساتھ ہی وادی چنار کو دو یونین ٹریٹری یعنی جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے کشمیریوں نے یکسر مسترد کردیا تھا۔

اسلام آباد: کشمیرہائی وے کا نام تبدیل کرکے سری نگر ہائی وے رکھ دیا گیا

مودی سرکار کے غیر آئینی اقدام کو پاکستان اور او آئی سی سمیت مہذب دنیا نے بھی یکسر مسترد کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دے دی گئی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

پانچ اگست کو مودی نے کشمیر کی آزادی کا راستہ کھولا، عمران خان

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں یوم استحصال کشمیر کی تیاریوں پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران نے کہا کہ آرٹیکل 370 ختم کرکے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں بدل دیا ہے۔

پاکستان: کشمیر میں بھارتی مظالم سے یورپی یونین کو آگاہ کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں کشمیر کی معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں