کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو ایک، ایک کروڑ دینے کا اعلان


اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ  نے کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے  فی مسافر دینے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایئرمارشل ارشدملک کے اس حوالے سے انشورنس کمپنی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق رقم میں اضافہ سی ای او پی آئی اے کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ مسافروں کے قانونی ورثا کو ایک کروڑ روپے فی مسافرانشورنس کی مدمیں اداکیےجائیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بڑھائی گئی انشورنس کی رقم پہلے سے ادا کی گئی رقم کے علاوہ ہے۔ اس سلسلےمیں ورثا کو خطوط ارسال کے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس کی شفاف اور غیرجانبدار تفتیش یقینی بنائیں، پالپا

واضح رہے کہ 22 مئی کو کراچی کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں پاکستان انٹرنیشل ائیر لائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں  97  افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔

پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 92  مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ طیارہ حادثے میں دو افراد بشمول بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں