خیبر پختو نخوا: آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے، وزیر خوراک

خیبرپختونخوا: آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے، وزیر خوراک

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ کے پی میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا گندم اور آٹے کی اضافی قیمتوں کا نوٹس

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر خوراک نے کہا ہے کہ صوبے کے پاس ایک لاکھ 45 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی فلور ملوں کو روزانہ کی بنیاد پر 2000 میٹرک ٹن گندم فراہم کی جا رہی ہے۔

ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں- آٹا سستا دیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق کے پی کے وزیرخوراک قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ پاسکو سے ایک لاکھ ٹن گندم کی ترسیل شروع ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاسکو سے مزید تین لاکھ ٹن گندم کا معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے بھی آٹے کی ترسیل شروع ہو گئی ہے۔

خیبر پختونخوا فلور ملز مالکان کا گندم کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے کہا کہ صوبے میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں