کشمیر: اقوام متحدہ ہمارا نقشہ قبول کرلے مسئلہ حل ہو جائیگا،صدر

کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، صدر مملکت

فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہمارا نقشہ قبول کرے تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیرپردنیا کےسامنے اپنا بیان اورنقشہ پیش کرتے رہیں گے۔

یوم استحصال کشمیر: صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر رکھ دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو یاد دہانی کرانے کا یہ ایک نیا طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ ہمارانقشہ قبول کرلےتومسئلہ حل ہوجائےگا۔

ہم نیوز کے مطابق صدرمملکت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کےحوالے سے جوکچھ کرنا چاہیے وہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو چار ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیرمیں مسلسل لاک ڈاؤن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بھارتی مظالم کے متعلق آگاہ کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے سرکاری نقشے میں شامل کر دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت اسرائیل  سے سیکھ کر تمام کارروائیاں کشمیرمیں کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہندوتوا اورنازی جیسی سیاست اسرائیل سےسیکھی اور پیلٹ گنز کا استعمال بھی اسرائیل ہی سے سیکھا ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی تاریخ خود مسخ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نےخطےکےحالات خراب کیےہیں لیکن بھارت اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا۔

حق خودارادیت ملنے تک کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں کل شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی صدرکوسینیٹ اجلاس میں شرکت کی دعوت کا پہلاموقع ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز