یوم استحصال: پارلیمنٹ ہاوَس کو تھری ڈی لائٹس سے سجادیا گیا


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوَس میں یوم استحصال سے متعلق تقریب منعقد ہوئی۔

پارلیمنٹ ہاوَس کو تھری ڈی لائٹس سے سجادیاگیا۔ تھری ڈی پراجیکٹ کے ذریعے کشمیر میں ہونے والے مظالم کواجاگر کیا گیا ہے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو مظالم ڈھائے ہیں وہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی قوم کی آواز ہے۔ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو بہت مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔ مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے رکھ رہےہیں۔ دنیا خاموش رہی تو پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ہے۔ پاکستان کی پارلیمان نے آج بہت زبردست قدم اٹھایا۔بھارت کے انسانیت سوز مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ بھارت اقوا م متحدہ کی قراردادوں پامال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ مودی کی پالیسیاں خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دے دی گئی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں یوم استحصال کشمیر کی تیاریوں پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: کشمیر: اقوام متحدہ ہمارا نقشہ قبول کرلے مسئلہ حل ہو جائیگا،صدر

اس موقع پر وزیراعظم عمران نے کہا کہ آرٹیکل تین سو ستر ختم کرکے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں ، ایک سال میں کشمیر کی معیشت کو تباہ کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت آر ایس ایس کےانتہا پسندانہ نظریات کے کنٹرول میں ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ تنازعات کے پر امن حل کی کوششیں کیں لیکن بے سود رہیں۔

بعد ازاں پاکستان کے نئے سرکاری نقشے کی تقریب رونمائی سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کیلئے یہ نقشہ ایک پہلا قدم ہے،جب تک میں زندہ ہوں کشمیر کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیا نقشہ پاکستان کے لوگوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے، تمام کشمیری قیادت اور ملکی قیادت نے نئے نقشے کی تائید کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو 5 اگست کو اقدام اٹھایا یہ نقشہ اس کی نفی کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر کا ایک ہی حل ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا تجربہ ہے کہ منزل سے پہنچنے سے پہلے انسان ایک تصور کرتا ہے، جو بھی خواب دیکھتا تھا اس کا پہلے ذہن میں سوچتا تھا۔


متعلقہ خبریں