آئی پی ایل: چینی کمپنی ٹائٹل اسپانسر شپ سے دستبردار


نئی دہلی: چینی کمپنی نے انڈین پریئمیر لیگ (آئی پی ایل) کو آٹھ سو اسی کروڑ کا کرارا جھٹکا لگا دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی)  ٹائٹل اسپانسرز کو منانے میں ناکام رہی اور چینی کمپنی  ٹائٹل اسپانسر شپ سے دستبردار ہو گئی۔

خیال رہے کہ بھارت نے چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر ہونے والی جھڑپ کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کر دی تھی۔

آئی پی ایل کا13 ایڈیشن منسوخ کرنےکافیصلہ

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا تھ کہ ملکی خود مختاری، سالمیت اور دفاع کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 130 کروڑ بھارتیوں کے ذاتی نوعیت کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

بھارت نے جن موبائل ایپس پر پابندی عائد کی ہے ان میں ٹک ٹاک، شیئراٹ، یوسی براوزر، کلیش آف کنگز، بیوٹی پلس، ویگو ویڈو، ڈی یو براوزر، لائکی، وڈ میٹ سمیت دیگر 59 ایپس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں