بیروت دھماکے میں 100 افراد جاں بحق،وزیراعظم عمران خان کا اظہار افسوس



بیروت: لبنان کے درالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے سے 100 افراد جاں بحق 
چار ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بیروت دھماکے میں قیمتوں جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے وزیراعظم نے لکھا ’بیروت میں ہونےوالے بڑےدھماکوں، قیمتی جانوں کےضیاع اور ہزاروں شہریوں کےزخمی ہونےکےبارےمیں جان کرنہایت رنجیدہ ہوں۔ان کٹھن گھڑیوں میں ہم اپنےلبنانی بھائیوں کیساتھ انکےغم میں شریک ہیں۔ ربِ کریم زخمیوں کو جلد شفایابی جبکہ سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی سکت عطا فرمائیں‘۔

ہم نیوز نے لبنان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالےسے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گھروں، دفاتر اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ درجنوں گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

شام: کار بم دھماکہ، پانچ جاں بحق 85 زخمی

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجسنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں آٹھ کلو میٹر دور تک سنی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں بندرگاہ کا علاقہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے باعث عمارتیں بری طرح لرز گئیں، ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں اور عینی شاہدین نے سیاہ دھویں کو اوپر دور تک اٹھتے ہوئے دیکھا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کے اجسام خون آلود بھی دکھائی دیے ہیں۔

کابل: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، امام مسجد سمیت چار افراد جاں بحق

لبنانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تباہی کے ذمہ داروں کو قیمت چکانا ہوگی، حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ کے قریبی علاقے میں ہونے والے دھماکے کافی شدید نوعیت کے تھے۔

وزیر صحت حماد حسن کا کہنا ہے کہ دھماکوں سے بڑی تعداد میں شہری زخمی ہوئے ہیں اورنقصان بھی غیر معمولی ہوا ہے۔

ایران: تین ہفتوں کے دوران تیسرا دھماکہ

دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاحال دھماکوں کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔


متعلقہ خبریں