ساڑھے پانچ ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے سپر سانک جیٹ کی تیاری


لندن: نیویارک سے لندن کے سفر کے لیے جدید ترین سپر سانک جیٹ کی تیاری جاری ہے جو آواز سے تین گنا تیز ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدید ترین سپر سانک جیٹ سے سات گھنٹے کا سفر ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر کے تیز رفتار سفر کا ٹکٹ ڈھائی لاکھ ڈالر یعنی 4 کروڑ تک کا ہو سکتا ہے۔

جہاز میں انیس مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی اوریہ ساٹھ ہزارفٹ کی اونچائی پر اڑے گا جو دوسرے کمرشل جہازوں کے مقابلے میں دگنی بلندی ہے۔

جاپان: زلزلے میں بغیر دشواری چلنے کی صلاحیت رکھنے والی بلٹ ٹرین تیار

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان میں ایسی بلٹ ٹرین بنائی گئی ہے جو زلزلہ کے دوران بھی بغیر دشواری چلنے کی صلاحیترکھتی ہے۔

بلٹ ٹرین کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ہنگامی صورت حال میں بھی یہ مسافروں کو ایک جگہ سےدوسری جگہ لے جانے کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔

ٹرین میں موجود لیتھیم بیٹری کسی بھی ہنگامی صورت میں ٹرین کو رکنے نہیں دیتی جب کہ ٹرین بغیر ایندھن کے خطرناک علاقہ سے محفوظ مقام پر خود بخود پہنچ سکتی ہے۔

 تین سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ رفتار سے چلنے والی یہ بلٹ ٹرین جاپان کے دارالحکومت ٹوکیواور شہر اوساکا کے درمیان چلتی ہے۔


متعلقہ خبریں