بیروت دھماکے: وزیراعظم نے دوست ممالک سے مدد کی اپیل کردی

بیروت: لبنان ایک مرتبہ پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، متعدد افراد زخمی

بیروت: لبنان کے وزیراعظم حسن دیاب نے دوست ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر زخمی ہونے والے افراد کے علاج کے لیے مدد فراہم کریں۔

لبنان: بیروت میں دھماکہ، 50 افراد جاں بحق، دو ہزار 500 زخمی

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کے وزیراعظم حسن دیاب نے بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے بعد کہا ہے کہ تباہی کے ذمہ داروں کو قیمت چکانا ہو گی۔

لبنان کے وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کے سیکورٹی چیف کا کہنا ہے کہ دھماکے بندرگاہ پر برسوں سے ذخیرہ اسلحے کے گودام میں ہوئے ہیں۔

بیروت دھماکوں نے ایٹمی دھماکوں کی یاد تازہ کردی؟

لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری کی رہائش گاہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے اس وقت ہوئے ہیں جب ملک کے سابق صدر رفیق حریری کے قتل کیس کا فیصلہ سنایا جانے والا ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک خصوصی ٹریبونل کی جانب سے جمعہ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ سابق صدر رفیق حریری 2005 میں اس وقت جاں بحق ہوگئے تھے جب ان کی کار کو ایک دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔

بیروت میں لاک ڈاؤن کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور دو ہزار 500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں