تین ایک روزہ میچ، انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

تین ایک روزہ میچ، انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

ساﺅتھمپٹن: آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی۔ انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی۔

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آخری ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے 328 رنزجیسا بڑا مجموعہ سیٹ کر گئی۔ کپتان اوئن مورگن نے 106 اور بونٹن وڈیوڈ ویلی نے ہاف سنچریزبنائیں۔ 44 پر 3 وکٹ کھونے والی انگلش ٹیم کپتان کی سنچری کی وجہ سے بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب رہی۔

آئر لینڈ کے ینگ 3 وکٹ لے کر کامیاب ترین باؤلر رہے۔

جواب میں آئرش ٹیم نے بہترین بلے بازی کی۔ اوپنر پال اسٹرلنگ اور کپتان بالبرائن نے دوسری وکٹ پر 214 رنز کی شراکت جوڑ کر فتح کی بنیاد رکھی اور دونوں بلے بازوں نے سینچری بنائی۔

ٹیکٹر اور کیون اوبرائن نے 33 بالز پر درکار 50 رنزایک گیند قبل ہی پورے کردیے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ آئرلینڈ نے ایک بال قبل 329 رنز بنا کر میچ 7 وکٹ سے جیت لیا ہے۔ پال اسٹرلنگ مین آف دی میچ قرار پائے.

تین ایک روز میچ کی سیریز انگلینڈ نے 1-2 سے جیت لی۔


متعلقہ خبریں