آئرن مین‘ سے سفر کا آغاز کرنے والی کمپنی کے دس سال مکمل’


سیٹل: ’آئرن مین‘ سے سفر کا آغاز کرنے والی کمپنی مارول سینمیٹک یونیورس کے دس سال مکمل ہوگئے۔

امریکی میڈیا کی فرنچائز مارول سینمیٹک یونیورس نے 2008 میں اپنی پہلی  فلم ’آئرن مین‘ ریلیز کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ انڈسڑی میں دس سال مکمل کرنے پر کمپنی نے امریکا کے شہر سیٹل میں نمائش منعقد کی ہے۔

نمائش میں تین سو سے زائد کاسٹیومزاور پراپس موجود ہوں گے۔ جس میں مارول انٹرٹینمنٹ کے تمام فلمی ہیروزپیش ہوں گے۔

مارول سینمیٹک یونیورس کی مشہور فلموں میں بلیک پینتھر، تھور اور سپائیڈر مین شامل ہیں۔

رواں برس سینیما گھروں کی زینت بننے والی ’بلیک پینتھر‘ نے 605 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

بلیک پینتھرنے باکس پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ کئی ریکارڈ بھی بنائے تھے۔

امریکی کمپنی کی جانب سےرواں ماہ ’’ایواینجرز انفینٹی وار‘‘ ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی ریکارڈنگ کیلئے دنیا کے جدید ترین کیمروں کا استعمال کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں