مانچسٹر ٹیسٹ: پہلے روز کا اختتام، پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لیے


مانچسٹر: تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لیے ہیں۔

مانچسٹر کے میدان میں کھیلے جانے والے بارش سے متاثرہ میچ میں بابر اعظم 69 رنز اور  شان مسعود 46 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور کرس ووکس ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد مختصر بات کرتے ہوئے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں 3 فاسٹ بالرزاور2اسپنر کھلا رہے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ نے کہا کہ پاکستان کےخلاف ٹیسٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم ہی پاکستان کےخلاف کھیلےگی۔

انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتان اظہرعلی، عابد علی، بابراعظم، شان مسعود، اسد شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، یاسرشاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں جو رووٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز شامل ہیں۔ زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔


متعلقہ خبریں