پاکستان کشمیریوں کا کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، صدر مملکت


اسلام آباد: صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے۔ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے پرامن جدوجہد کرتے رہیں گے۔
پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پرامن جدوجہد کیلئے کوششیں کرتا رہا ہے اور رہے گا۔ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ 1931 میں 22 کشمیری شہید ہوئے تھے۔ بھارت میں کرفیو نافذ کرکے ظلم کیا۔ بھارت نے کشمیریوں کے حقوق کو پامال کرکے ظلم کیا۔

صدرمملکت نے کہا کہ مودی نے غیر قانونی قدم اٹھا کر کشمیریوں پر ظلم کیا۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے دوران لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ کرفیو، مواصلات کے رابطے منقطع اور بنیادی حقوق پامال کرکے کشمیریوں پر ظلم کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مودی نے تکبر میں جو فیصلہ کیا اس کا نتیجہ کشمیر کی آزادی ہوگا، وزیراعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 7لاکھ کشمیری نوجوان بے روزگار ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے اندر 13ہزار کشمیری نوجوان گرفتار ہوئے۔ بھارت فورسز کو خصوصی ایکٹ کے ذریعے زیادہ اختیارات دیئے گئے۔

عارف علوی نے کہا کہ بھارت اقدامات سے کشمیر کی معیشت کو 3ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ بھارت نے پیلٹ گنز کا استعمال صرف کشمیر میں کیا۔ پیلٹ گنز کے استعمال سے ہزاروں کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا آنکھیں کھول کر انسانیت سوز مظالم دیکھے۔ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے کشمیر کے حوالے سے خود سلامتی کونسل سے رجوع کیا تھا۔ بھارت اسرائیل سے مظالم سیکھ کر کشمیریوں پر مظالم بڑھا رہا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ پر بھروسہ کیا۔

صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیمار افراد اسپتال نہیں جاسکتے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا مشکور ہوں کہ وہ پاکستان تشریف لائے۔ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فورسز کو واپس بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو کو فوری طور پر ختم کیا جائے
مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی ختم کی جائے۔ عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی ختم کی جائے اور تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام، میڈیا اور حکومت امن کی بات کرتی ہے۔ بھارت کی حکومت نے کبھی امن کی بات نہیں کی۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے۔ بھارت میں بھی آج لوگ کشمیر کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں